جان ایف کینیڈی کے نواسے کا کانگریس انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان
نیویارک (اے ایف پی)سابق امریکی صدر جان ایف کینیڈی کے نواسے جیک شلاسبرگ نے کانگریس کے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کردیا۔ 32 سالہ شلاسبرگ نیویارک سے ریٹائر ہونے والے ڈیموکریٹ رکن جیری نیڈلر کی جگہ امیدوار ہوں گے۔
انہوں نے مہنگائی، تعلیم و صحت کے بحران اور بدعنوانی کو اپنی مہم کے اہم نکات قرار دیا۔ وہ نیویارک کے نومنتخب میئر زہران ممدانی کی حمایت بھی کر چکے ہیں ۔ انہوں نے صدر ٹرمپ پر کرپشن اور مفاد پرستی کے الزامات بھی عائد کیے ۔