12 بحران زدہ علاقوں میں لاکھوں افراد قحط کے خطرے سے دوچار:اقوام متحدہ
روم (اے ایف پی)اقوام متحدہ نے کہا دنیا بھر میں12بحران زدہ علاقوں میں لاکھوں افراد قحط کے خطرے سے دوچار ہیں۔۔
یو این ایجنسیوں نے بین الاقوامی امداد میں کمی کو پورا کرنے کیلئے مزید فنڈز کی اپیل کی ہے ۔ورلڈ فوڈ پروگرام اور فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن نے اپنی ایک مشترکہ رپورٹ میں غزہ ، ہیٹی، مالی، جنوبی سوڈان اور یمن کو ان ممالک کی فہرست میں شامل کیا، جہاں تباہ کن بھوک یعنی قحط کا فوری خطرہ موجود ہے ۔ تازہ رپورٹ میں افغانستان ، جمہوریہ کانگو، میانمار، نائیجیریا، صومالیہ اور شام میں بھوک کی صورتحال کو انتہائی تشویشناک قرار دیا گیا ہے ۔