نئی دہلی دھماکا، خودکش بمبار کا ایک ساتھی پکڑ لیا، بھارتی حکام
نئی دہلی (اے ایف پی) بھارتی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے نئی دہلی خودکش دھماکا کرنے والے شخص کے ایک ساتھی کو گرفتار کرلیا ہے۔
انسداد دہشت گردی کے قومی ادارے کاکہناہے کہ مقبوضہ کشمیر کے رہائشی عامر راشد علی کو گرفتار کیا گیاہے ، جس کے نام پر حملے میں ملوث کار رجسٹرڈ تھی۔واضح رہے کہ گزشتہ پیرکے روز نئی دہلی میں ایک مصروف میٹرو سٹیشن کے قریب ہونے والے خودکش دھماکے میں ایک درجن افراد ہلاک ہو گئے تھے۔