برطانیہ نے امیگریشن کے نئے منصوبے کا اعلان کردیا
لندن (اے ایف پی )برطانوی پارلیمنٹ میں امیگریشن کے نئے منصوبے کا اعلان کردیا گیا۔ہوم سیکرٹری شبانہ محمود نے اسائلم کے نظام میں اصلاحات کا اعلان پارلیمنٹ میں کیا۔۔۔
اور کہا کہ پناہ حاصل کرنے والوں کو برطانیہ میں عارضی قیام کی اجازت ملے گی۔پناہ گزین کا 5 کی بجائے 2 سال 6 ماہ بعد سٹیٹس کا جائزہ لیا جائے گا، آبائی ملک کو محفوظ تصور کئے جانے پر پناہ گزین کو واپس بھیجا جائے گا۔پناہ کے طالب افراد متعدد کے بجائے صرف ایک اپیل کرسکیں گے ، سیاسی پناہ گزین کو برطانیہ میں مستقل رہائش کیلئے 20 برس انتظار کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پناہ گزینوں کیلئے ہاؤسنگ اور ہفتہ وار الاؤنس کی بھی اب ضمانت نہیں ہوگی ۔