افریقی ملک بینن میں بغاوت ناکام سرغنہ سمیت 13 فوجی گرفتار
کوٹونو(اے ایف پی)مغربی افریقی ملک بینن کی حکومت نے فوجی بغاوت ناکام بنا دی، سکیورٹی ذرائع کے مطابق سرغنہ سمیت 13 فوجیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
صدر پاتریس ٹالن محفوظ ہیں اور فوج نے شہر اور صدارتی دفاتر پر کنٹرول بحال کرلیا ہے۔ بینن کے وزیر داخلہ نے اس اقدام کو ملک اور اداروں کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش قرار دیا۔قبل ازیں اتوار کو چند فوجیوں نے ریاستی ٹیلی ویژن پر صدر پاتریس ٹالن کو عہدے سے ہٹانے کا اعلان کیا تھا۔