امریکا جاپان کی مشترکہ فضائی مشقیں ،دفاعی تیاریوں کا مظاہرہ

امریکا جاپان کی مشترکہ فضائی  مشقیں ،دفاعی تیاریوں کا مظاہرہ

ٹوکیو(اے ایف پی)امریکا اور جاپان نے گزشتہ روز مشترکہ فضائی مشقیں کیں جن میں دفاعی تیاریوں کا مظاہرہ کیا گیا۔۔۔

مشقوں میں دو امریکی بی ٹو بمبار ،جاپانی ایف 15 اور ایف35 طیارے شامل تھے ۔یہ مشقیں چند روز قبل روسی اور چینی بمبار طیاروں کی جاپانی حدود کے قریب پرواز اور ٹوکیو بیجنگ کشیدگی کے تناظر میں کی گئیں ۔جاپان نے کہا کہ یہ اقدامات یقین دہانی کے لیے ہیں کہ کسی ایک طرف سے زبردستی موجودہ سرحدی حیثیت تبدیل نہ کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں