جنوبی یمن : سعودی قیادت میں فوجی کمانڈ کا اعلان
عدن(اے ایف پی)یمن کے صدارتی کونسل کے سربراہ رشاد الالمی نے اعلان کیا کہ جنوبی یمن میں تمام فوجی قوتیں اب سعودی قیادت میں اتحاد کے کمانڈ کے تحت کام کریں گی، یہ فیصلہ متحدہ عرب امارات کی حمایت یافتہ علیحدگی پسندوں کی ناکام کارروائی کے بعد کیا گیا۔
الالمی نے ٹیلی ویژن خطاب میں کہامیں اتحاد کی افواج کے کمانڈ میں ایک سپریم ملٹری کمیٹی کے قیام کا اعلان کرتا ہوں، جو تمام فوجی فورسز اور یونٹوں کی تربیت، سامان کی فراہمی اور ہدایات کی ذمہ دار ہوگی۔یہ اعلان اس وقت آیا جب سعودی عرب کی حمایت یافتہ یمنی افواج نے جنوبی یمن کے دو اہم صوبوں پر قبضہ کرنے والے یو اے ای کے حمایت یافتہ جنوبی عبوری کونسل کے علیحدگی پسندوں کے خلاف بڑی کامیابی حاصل کی۔دوسری طرف عدن میں علیحدگی پسندوں کی حمایت میں ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا اور سابق جنوبی یمن کے جھنڈے کے ساتھ ساتھ ایس ٹی سی کے صدر عید رورس الزبیدی کی تصاویر بھی لہرائیں۔ مظاہرین نے سعودی عرب کے خلاف نعرے بھی لگائے اور کہا کہ وہ ایک آزاد ریاست چاہتے ہیں۔