شمالی کوریا کا جنوبی کوریا پر جاسوس ڈرون بھیجنے کا الزام
پیانگ یانگ(این این آئی)شمالی کوریا نے کہا ہے کہ جنوبی کوریا نے ایک اور جاسوس ڈرون شمالی کوریا کی فضائی حدود میں بھیجا، جسے شمالی فوج نے کیپونگ شہر کے قریب مار گرایا۔
جنوبی کوریا نے اس الزام کی تردید کی ہے ۔شمالی کوریا کے مطابق ڈرون میں نگرانی کا سامان نصب تھا اور تباہ شدہ ڈرون کے تجزیے سے پتا چلا کہ اس نے شمالی کوریا کے اہم علاقوں اور سرحدی حدود کی ویڈیوز محفوظ کی تھیں۔