سنگاپور کے وزیر اعظم نے اپوزیشن لیڈر کو برطرف کر دیا
سنگاپور(اے ایف پی)سنگاپور کے وزیر اعظم لارنس وونگ نے اپوزیشن لیڈر پریتم سنگھ کو فوری طور پر برطرف کر دیا۔۔۔
، جس کی وجہ پریتم سنگھ کی مجرمانہ سزا اور پارلیمنٹ کی جانب سے ان کی نااہلی ہے ۔ سنگھ ورکرز پارٹی کے سربراہ ہیں، وہ پارلیمانی کمیٹی کے سامنے جھوٹ بولنے کے جرم میں قصوروار پائے گئے تھے ، ہائیکورٹ نے بھی ان کی اپیل مسترد کی۔ وونگ نے پارٹی کو نئی اپوزیشن قیادت کیلئے نامزدگی بھیجنے کی ہدایت کی ہے ۔ سنگاپور میں حکمران پارٹی اپوزیشن رہنما کے انتخاب پر براہ راست اختیار رکھتی ہے ۔