بھارت:الفلاح یونیورسٹی کے 1ارب40کروڑ کے اثاثے ضبط

بھارت:الفلاح یونیورسٹی کے 1ارب40کروڑ کے اثاثے ضبط

چیئرمین کیخلاف فرد جرم دائر ،ضبط شدہ اثاثوں میں 54ایکڑ زمین، ہاسٹلز شامل

نئی دہلی(اے پی پی)بھارتی تحقیقاتی ادارے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی)نے ہریانہ میں واقع الفلاح یونیورسٹی کے تقریباً 140 کروڑ روپے کے اثاثے ضبط کر دئیے ،گروپ کے چیئرمین جواد احمد صدیقی کے خلاف فرد جرم دائر کر دی ہے ۔ ضبط شدہ اثاثوں میں یونیورسٹی کی 54 ایکڑ زمین، عمارتیں، سکول، شعبے اور ہاسٹلز شامل ہیں۔ کارروائی منی لانڈرنگ کے روک تھام کے قانون (پی ایم ایل اے )کے تحت کی گئی۔ یونیورسٹی گزشتہ سال نومبر  میں دہلی کے لال قلعہ دھماکے کے بعد ایجنسیوں کی تحقیقات میں آئی تھی، جس میں ڈاکٹر عمر النبی ملوث قرار پائے۔

ایجنسیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ ایک خودکش کار بم حملہ تھاجس میں عمر البنی بھی مارا گیا، جواد احمد صدیقی نومبر میں گرفتار ہو چکے ہیں۔بھارتی تحقیقاتی اداروں نے دھماکے کے سلسلے میں اب تک 9افراد گرفتار کیے ہیں جن میں زیادہ ترکشمیر ی ڈاکٹر ہیں۔تحقیقاتی ادارے ای ڈی نے صدیقی اور الفلاح ٹرسٹ کے خلاف پی ایم ایل اے کی ایک خصوصی عدالت میں فرد جرم داخل کی ہے ، جس میں ان پر مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں