سعودی عرب :دہشتگردی کے الزامات ، 3 افراد کو سزائے موت

سعودی عرب :دہشتگردی کے  الزامات ، 3 افراد کو سزائے موت

ریاض(دنیا مانیٹرنگ)سعودی عرب میں دہشت گردی کے الزامات ثابت ہونے پر 3 افراد کو سزائے موت سنادی گئی۔جن افراد کو سزائے موت سنائی گئی۔۔

 ان میں حسین بن سالم بن محمد العمری، سعود بن ہلیل بن سعود العنزی اور بسام محسن مران السبیعی شامل ہیں۔ سعودی وزارت داخلہ نے بتایا کہ تینوں افراد سکیورٹی فورسز کی گاڑیوں میں دھماکا خیز مواد نصب کرنے ، اہلکاروں کو قتل کرنے کی کوشش اور دہشت گرد عناصر کو پناہ فراہم کرنے جیسے جرائم میں ملوث تھے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں