امن بورڈ ، منجمد اثاثوں سے 1ارب ڈالر دے سکتے :روس
گرین لینڈ کا معاملہ باعث تشویش نہیں،الاسکا کی فروخت جیسا ہی ہے :پیوٹن گرین لینڈ کی ممکنہ قیمت دو سو سے ڈھائی سو ملین ڈالر کے درمیان ہو سکتی ہے
ماسکو(نیوز ایجنسیاں)روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس منجمد اثاثوں میں سے امن بورڈ کیلئے ایک ارب ڈالر فراہم کرنے کیلئے تیار ہے ، جس کا مقصد مشرق وسطی ٰمیں پائیدار امن کا قیام ہے ۔روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ امن بورڈ کا بنیادی مقصد مشرق وسطیٰمیں امن و استحکام کو فروغ دینا ہے ، اور روس اس مقصد کے لئے عملی کردار ادا کرنے کو تیار ہے ، صدر پیوٹن کے مطابق روس منجمد اثاثوں میں سے ایک ارب ڈالر امن بورڈ کو دینے پر آمادہ ہے ۔امریکا کی جانب سے گرین لینڈ کے حصول کی کوششوں پر بات کرتے ہوئے روسی صدر نے کہا کہ یہ معاملہ تشویش کا باعث نہیں،امریکا کا گرین لینڈ خریدنے کا خیال انیسویں صدی میں روس کی جانب سے الاسکا کی فروخت جیسا ہے ۔صدر پیوٹن نے کہا کہ اگر اس وقت الاسکا کی فروخت کو مدنظر رکھا جائے تو آج کے دور میں گرین لینڈ کی ممکنہ قیمت دو سو سے ڈھائی سو ملین ڈالر کے درمیان ہو سکتی ہے ۔