جمہوریہ چیک کے وزیر اعظم سوشل میڈیا پر طنزو مزاح کا نشانہ بن گئے

جمہوریہ چیک کے وزیر اعظم سوشل  میڈیا پر طنزو مزاح کا نشانہ بن گئے

پراگ (اے ایف پی)جمہوریہ چیک کے وزیرِ اعظم آندرے بابِش گرین لینڈ کو ڈھونڈنے کے لیے ایک مہنگا گلوب (کرئہ ارض) خریدنے کے باعث سوشل میڈیا پر طنز و مزاح کا نشانہ بن گئے ہیں ۔۔۔

بابِش نے پیر کے روز صحافیوں سے گفتگو میں کہا:میں نے یہ گلوب 15 ہزار کرونا (تقریباً 2لاکھ پاکستانی روپے )میں خریدا ہے ، ایک خوبصورت اور بڑا گلوب، تاکہ میں ٹھیک سے دیکھ سکوں کہ یہ گرین لینڈ آخر ہے کہاں۔عام طور پر گلوب کی قیمت ایک ہزار کرونا تک ہوتی ہے ۔ایک صارف نے طنزیہ انداز میں جعلی خبر شیئر کی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ دھوکے بازوں نے ایک سادہ لوح پنشنر کو مہنگا گلوب بیچ دیا۔بابِش نے اس تمام ہنگامے کی وضاحت یوں کی:میں نے کچھ لوگوں کو محظوظ کیا ہے اور کچھ مجھ پر ہنس رہے ہیں، کیونکہ ان کے دماغ میرے دماغ سے مختلف ہیں۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں