کروشیا :بھارتی سفارتخانے میں توڑ پھوڑ ،خالصتانی پرچم لہرا دیا
زغرب (اے ایف پی)بھارت نے کروشیا کے دار الحکومت زغرب میں اپنے سفارتخانے میں توڑ پھوڑ کی شدید مذمت کی ہے ۔۔
بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق حملےمیں "اینٹی انڈیا عناصر"ملوث ہیں ، تاہم مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ ایک ویڈیو میں خالصتانی کارکن بھارتی پرچم ہٹاتے ہوئے اپنے زرد پرچم لگا رہے ہیں۔ کروشیا نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وزارت داخلہ مجرموں کا تعاقب کر رہی ہے ۔ کسی بھی سفارتی مشن کی خلاف ورزی ناقابل قبول اور بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہے ۔