اکتوبر میں زخمی ہونیوالا 38 سالہ اسرائیلی فوجی ہلاک

اکتوبر میں زخمی ہونیوالا 38 سالہ اسرائیلی فوجی ہلاک

اسرائیل میں ہزاروں عرب شہریوں کا بڑھتے جرائم کیخلاف احتجاج رفح کراسنگ آئندہ ہفتے کھول دی جائے گی :غزہ منتظم علی شاعت

یروشلم،ڈیووس(اے ایف پی)اسرائیلی فوج نے غزہ میں زخمی ہونے والے ایک اور فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ۔ ریزرو سارجنٹ میجر اسائل باباد گزشتہ سال اکتوبر میں جنوبی غزہ میں جھڑپوں کے دوران شدید زخمی ہوا تھا ،وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔ اس کی عمر 38 برس تھی ۔ غزہ اور مصر کے درمیان واقع رفح کراسنگ آئندہ ہفتے دونوں جانب سے کھول دی جائے گی۔ غزہ کے نئے تعینات ہونے والے منتظم علی شاعت نے ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر اس اعلان کو غزہ کیلئے ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔ شمالی اسرائیل میں دسیوں ہزار عرب شہریوں نے بڑھتے پرتشدد جرائم اور پولیس کی غفلت کے خلاف احتجاج کیا۔ سخنین شہر میں ہونے والے مارچ میں مظاہرین نے عبرانی اور عربی زبان میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے ، جن پر ’’عربوں کا خون سستا نہیں‘‘ جیسے نعرے درج تھے ۔ مظاہرین کا کہنا تھا حکومت جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مو ثر کارروائی میں ناکام ہے ۔ رواں سال اب تک 20 جبکہ گزشتہ سال 258 عرب شہری قتل ہو چکے ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں