جاپان :جوہری پلانٹ دوبارہ آغاز کے چند گھنٹوں بعد معطل

جاپان :جوہری پلانٹ دوبارہ  آغاز کے چند گھنٹوں بعد معطل

ٹوکیو(اے ایف پی)جاپان میں دنیا کے سب سے بڑے جوہری پلانٹ کا دوبارہ آغاز چند گھنٹوں بعد معطل کر دیا گیا، تاہم ری ایکٹر مستحکم ہے ۔۔

۔ جمعرات کو کاشیوازاکی کاریوا پلانٹ کے ایک ری ایکٹر کو 2011 کے فکوشیما سانحے کے بعد پہلی بار دوبارہ چلانے کی کوشش کی گئی تھی۔ حکام نے بتایا کہ سٹارٹ اپ کے دوران مانیٹرنگ سسٹم سے الارم بجنے کی وجہ سے آپریشن روکا گیا۔ کنٹرول راڈز دوبارہ ڈالی گئی ہیں تاکہ ردعمل کنٹرول کیا جا سکے ۔ یاد رہے 60 فیصد لوگ جوہری پلانٹ کے دوبارہ آغاز کی مخالفت کرتے ہیں۔ پلانٹ زلزلہ فعال علاقے میں واقع ہے ،جہاں مقامی آبادی کو تحفظ کے خدشات ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں