امریکی عدالت نے صحافی کے ضبط شدہ آلات کا جائزہ لینے سے روکدیا
واشنگٹن(اے ایف پی)امریکی عدالت نے صحافی کے ضبط شدہ آلات کا جائزہ لینے سے روکدیا، وفاقی جج ولیم پورٹر نے۔۔۔
حکم دیا کہ ایف بی آئی کی طرف سے واشنگٹن پوسٹ کی صحافی ہنا ناتنسن سے ضبط کیے گئے الیکٹرانک آلات کو حکومت جائز کارروائی تک نہیں دیکھ سکتی۔ جن آلات کو ضبط کیا گیا وہ ناتنسن کے گھر سے چھاپے کے دوران حاصل کیے گئے تھے ، جن میں لیپ ٹاپ، موبائل اور گھڑی شامل ہیں۔ جج نے مواد محفوظ رکھنے کا حکم دیا مگر جائزہ لینے سے روک دیا۔