افغانستان :تیز ہوائیں، برفباری لینڈ سلائیڈ ،14ہلاک

افغانستان :تیز ہوائیں، برفباری  لینڈ سلائیڈ ،14ہلاک

کابل (اے ایف پی)افغانستان میں شدید بارش اور برفباری کے باعث لینڈ سلائیڈ کے نتیجے میں کم از کم14افراد ہلاک ہو گئے ۔ قندھار میں تیز ہوا اور بارش سے چھ بچے جان کی بازی ہار گئے جبکہ کئی مکانوں کو نقصان پہنچا۔ پروان میں ایک آدمی برفانی تودے کی زد میں آ کر ہلاک ہوا۔۔

نورستان میں لینڈ سلائیڈ کے نتیجے  میں ایک خاندان کے تین افراد ہلاک اور دو زخمی ہوئے ۔ وسطی اور شمالی علاقوں میں شدید برفباری کے باعث مارکیٹس بند اور سڑکیں بلاک ہو گئی ہیں، جس سے شہریوں کو مزید خطرات لاحق ہیں۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں