سوڈان میں خانہ جنگی 80لاکھ بچے تعلیم سے محروم

سوڈان میں خانہ جنگی  80لاکھ بچے تعلیم سے محروم

پورٹ سوڈان(اے ایف پی)سوڈان میں تین سال سے جاری جنگ کے باعث تقریباً 80لاکھ بچے ڈیڑھ سال سے تعلیم سے محروم ہیں۔۔

، سیو دی چلڈرن کے مطابق شمالی دارفور سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ ہے جہاں صرف 3 فیصد سکول کام کر رہے ہیں۔ دیگر علاقوں میں بھی سکولوں کی حالت خراب یا پناہ گاہوں کے طور پر استعمال ہو رہی ہے ۔ معلمین کی تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے بہت سے اساتذہ ملازمت چھوڑ رہے ہیں۔ این جی او نے خبردار کیا کہ اگر فوری اقدامات نہ ہوئے تو ایک پوری نسل مستقبل میں جنگ کے اثرات کے ساتھ جینے پر مجبور ہوگی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں