پہلی جاپانی خاتون وزیراعظم نے 3ماہ میں اسمبلی تحلیل کردی

پہلی جاپانی خاتون وزیراعظم  نے 3ماہ میں اسمبلی تحلیل کردی

ٹوکیو(اے ایف پی)جاپان کی پہلی خاتون وزیراعظم نے اقتدار سنبھالنے کے محض 3 ماہ بعد ہی نیشنل اسمبلی تحلیل کردی اور8فروری کوقبل از وقت الیکشن کرانے کا اعلان کردیا۔۔۔

جاپانی وزیرِاعظم سَنائے تاکائیچی نے کہا ہے کہ اب فیصلہ عوام کو کرنا ہے کہ آیا مجھے وزیرِاعظم رہنا چاہئے یا نہیں۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اسمبلی تحلیل کرکے نئے انتخابات کرانے کا مقصد اکثریت حاصل کرکے پارلیمان میں آنا ہے کیونکہ معاشی اصلاحات، دفاعی پالیسیوں میں تبدیلی اور سخت امیگریشن قوانین جیسے اقدامات کے نفاذ کے لیے اسمبلی میں اکثریت درکار ہوتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں