روس کا یوکرین پرڈرونز سے حملہ 5سالہ بچے سمیت 4افراد ہلاک
کیف (اے ایف پی)روس کے ڈرون حملے میں مشرقی یوکرین میں 5سالہ بچے سمیت چار افراد کو ہلاک کر دیا گیا۔۔۔
مقامی پراسیکیوٹرز نے بتایا کہ جمعرات کو دیر گئے ڈونیٹسک کے علاقے میں ڈرونز سے حملہ کیا،جس سے دو گھر تباہ ہوئے اورایک 32 سالہ شخص اور اس کے 5 سالہ بیٹے کے ساتھ ساتھ ان کے دو پڑوسی بھی مارے گئے جبکہ تین نوعمر لڑکیاں اور ایک 34 سالہ خاتون زخمی ہوگئی۔