بھارتی دفاعی بجٹ میں 15فیصد اضافہ 85ارب 60کروڑ ڈالر مختص

بھارتی دفاعی بجٹ میں 15فیصد اضافہ  85ارب 60کروڑ ڈالر مختص

نئی دہلی(اے ایف پی)بھارت نے مالی سال دو ہزار چھبیس اور ستائیس کے دفاعی بجٹ میں 15فیصد اضافہ کر دیا ،85ارب 60کروڑ ڈالر مختص کئے گئے ہیں۔۔۔

 جس میں فوجی جدید کاری، لڑاکا طیاروں، آبدوزوں اور دیگر ہتھیاروں کے لیے بڑے معاہدے شامل ہیں۔ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ خطے میں بڑھتی کشیدگی کے پیشِ نظر ترقی اور سلامتی کو مضبوط بنانے کیلئے یہ سرمایہ کاری ضروری ہے ۔علاوہ ازیں بجٹ میں انفراسٹرکچر کیلئے ریکارڈ133ارب ڈالر مختص کئے گئے ، یہ رقم گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً 9 فیصد زیادہ ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں