سیاسی کشمکش:عراق میں صدارتی انتخاب دوبارہ موخر
بغداد(اے ایف پی)عراق میں کرد جماعتیں سیاسی کشمکش کا شکار ، صدر کے امیدوار پر متفق نہ ہو سکیں ، پارلیمنٹ نے نئے صدر کے انتخاب کو دوبارہ موخر کر دیا۔۔۔
پارلیمانی سپیکر نئی حتمی تاریخ کا اعلان سیاسی جماعتوں کے سربراہوں سے ملاقات کے بعد کریں گے ۔ علاوہ ازیں شیعہ اتحاد کی جانب سے نوری المالکی کی بطور وزیر اعظم حمایت کے باوجود امریکی دباؤ کا سامنا ہے ۔ امریکا نے کہا ہے کہ اگر المالکی منتخب ہوئے تو عراق کی مدد ختم کر دی جائے گی۔