ترکیہ میں ٹریفک حادثات 16افراد ہلاک،25زخمی

ترکیہ میں ٹریفک حادثات 16افراد ہلاک،25زخمی

انطالیہ (اے ایف پی)جنوبی ترکیہ میں اتوار کو دو الگ الگ ٹریفک حادثات میں 16 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہو گئے۔

حکام کے مطابق انطالیہ کے قریب ایک بس تیز رفتاری کے باعث ہائی وے سے پھسل کر کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں 9افراد جان سے گئے جبکہ 25زخمی ہوئے ، جن میں سے 7 کی حالت تشویشناک ہے ۔ ایک اور حادثہ بردور کے مقام پر پیش آیا، جہاں مزید 7 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں