روس اورامریکا کاجوہری مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق

روس اورامریکا کاجوہری مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق

دونوں ملک جوہری ہتھیاروں کو کنٹرول کرنے کے معاہدہ کی توثیق چاہتے :کریملن روس، یوکرین اور امریکا کے درمیان سہ فریقی مذاکرات تعمیر ی رہے :یو اے ای

ماسکو ،ابوظہبی (اے ایف پی ،اے پی پی)روس اور امریکا نے جوہری ہتھیاروں کو کنٹرول کرنے کا معاہدہ ختم ہونے پر اتفاق کیا ہے کہ جوہری مذاکرات کو جاری رکھناضروری ہے جبکہ متحدہ عرب امارات نے ابوظہبی میں روس، یوکرین اور امریکا کے درمیان سہ فریقی مذاکرات کو نتیجہ خیز اور تعمیری قرار دیا ہے ۔ابوظہبی میں ہونیوالے مذاکرات کے حوالے سے کریملن نے ایک بیان میں کہاہے کہ دونوں ملکوں میں اتفاق پایا جاتاہے کہ جوہری مذاکرات کئے جائیں اور جوہری ہتھیاروں کو کنٹرول کرنے کے معاہدے کی توثیق کی جائے ۔ ترجمان دمتری پیسکوف کاکہناتھاکہ یہ ایک مفاہمت ہے اور ابوظہبی میں اس پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداﷲ بن زاید النہیان نے کہا ہے کہ سہ فریقی مذاکرات کے دوسرے دور کا آغاز مثبت پیغامات سے ہو ا،متحدہ عرب امارات بات چیت کیلئے معاون ماحول فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے جس کا مقصد متعلقہ فریقوں کے درمیان اختلاف کم کرنا اور تنازع کے پرامن حل کو آگے بڑھانا ہے ۔ امریکی خصوصی ایلچی سٹیو وِٹکوف نے بھی بات چیت کو تعمیری قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس وقت اس بات پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں کہ پائیدار امن کیلئے حالات کیسے پیدا کئے جا سکتے ہیں۔ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے تصدیق کی ہے کہ جنگ کے خاتمے کی کوششوں کے طور پر مستقبل قریب میں مذاکراتی ٹیموں کا نیا اجلاس رکھاجائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں