ملک کو مزید خوشحال ،محفوظ بنائیں گے :جاپانی وزیر اعظم
ٹوکیو(اے ایف پی)جاپان کی وزیر اعظم تاکائچی نے الیکشن سے ایک روز قبل ووٹرز سے وعدہ کیا کہ وہ ملک کو مزید خوشحال اور محفوظ بنائیں گی۔ انہوں نے کہا سخت امیگریشن جانچ، ٹیکس اور ہیلتھ انشورنس کی تعمیل کو یقینی بنایا جائے گا۔
64 سالہ وزیر اعظم نے کہا کہ ہر شہری کو معیاری تعلیم، صحت اور محفوظ روزگار میسر ہونا چاہیے ۔ انہوں نے معاشی ترقی کو لازمی قرار دیتے ہوئے کہا کہ مضبوط معیشت کے بغیر فلاح و بہبود، صحت اور تعلیم کے لیے وسائل ممکن نہیں۔ رائے عامہ کے سروے میں ان کی پارٹی کو دو تہائی اکثریت ملنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ، نوجوانوں میں بھی تاکائچی کی مقبولیت بڑھ گئی ہے ۔