خفیہ جوہری تجربات کرنیکا امریکی الزام صریح جھوٹ:چین
بیجنگ(اے ایف پی) چین نے امریکا کے اس الزام کو سختی سے مسترد کر دیا ہے کہ اس نے خفیہ جوہری دھماکا خیز تجربات کیے ہیں۔۔۔
چینی وزارتِ خارجہ نے امریکی دعوؤں کو بے بنیاد اور صریح جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن اپنے جوہری تجربات دوبارہ شروع کرنے کیلئے بہانے تراش رہا ہے ۔ امریکا نے الزام لگایا تھا کہ چین نے 2020 میں ایک جوہری تجربہ کیا اور مزید بڑے تجربات کی تیاری کر رہا ہے ۔ چین نے امریکا سے غیر ذمہ دارانہ اقدامات فوری روکنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ ادھر بیجنگ نے جوہری تخفیف اسلحہ مذاکرات میں شامل ہونے سے فی الحال انکار کر دیا ہے ۔