لیبیا:مہاجرین کی کشتی ڈوب گئی53 افراد ہلاک یا لاپتا:اقوام متحدہ

لیبیا:مہاجرین کی کشتی ڈوب گئی53 افراد ہلاک یا لاپتا:اقوام متحدہ

جنیوا(اے ایف پی)اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرت کے مطابق لیبیا کے ساحل کے قریب بحیرہ روم میں کشتی الٹنے سے 53 تارکین وطن ہلاک یا لاپتا ہو گئے ۔۔

، صرف دو افراد کو بچا لیا گیا۔ آئی او ایم کے مطابق حادثہ زوارہ کے شمال میں پیش آیا، جہاں افریقی ممالک سے تعلق رکھنے والے مہاجرین یورپ پہنچنے کی کوشش کر رہے تھے ۔ بچ جانے والی دو نائیجیرین خواتین نے اپنے اہلخانہ کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے ۔ ادارے نے انسانی سمگلنگ نیٹ ورکس کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے محفوظ اور قانونی ہجرت کے راستے فراہم کرنے پر زور دیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں