اسرائیل میں قدرتی گیس کے ذخائر عارضی بند

اسرائیل میں قدرتی گیس  کے ذخائر عارضی بند

تل ابیب(مانیٹرنگ ڈیسک)ایران پر اسرائیل اور امریکا کے حملوں کے بعد اسرائیلی وزارتِ توانائی نے سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر ملک کے بعض قدرتی گیس کے ذخائر عارضی طور پر بند کرنے کا حکم دے دیا۔

ذرائع کے مطابق سمندر میں واقع لیویتھن گیس فیلڈ، جسے شیورون چلاتی ہے بند کر دیا گیا ہے ۔ اسی طرح انرجین کی پیداواری تنصیب بھی روک دی گئی۔ وزارتِ توانائی کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال اور سکیورٹی جائزوں کی بنیاد پر یہ فیصلہ کیا گیا، جبکہ بجلی کی ضروریات متبادل ذرائع سے پوری کی جائیں گی اور ضرورت پڑنے پر پاور اسٹیشنز کو متبادل ایندھن پر چلایا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں