ایران کیخلاف امریکی ، اسرائیلی جارحیت کا مقابلہ کرینگے ،حزب اللہ کا اعلان
بیروت (مانیٹرنگ ڈیسک )لبنان کی مسلح تنظیم حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی جارحیت کا مقابلہ کرے گی۔
بی بی سی فارسی کے مطابق حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نعیم قاسم کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ ان کی تنظیم مزاحمت کا راستہ نہیں چھوڑے گی۔نعیم قاسم نے ایرانی رہبرِ اعلیٰ پر امریکا اور اسرائیل کے حملے کو مجرمانہ سرگرمی قرار دیتے ہوئے کہا کہ خدا پر اعتماد، رہنمائی اور حمایت کے ساتھ ہم اس جارحیت کا مقابلہ کرنے کی اپنی ذمہ داری پوری کریں گے ۔