طویل جنگ مشرق وسطٰی کے لیے تباہی :یورپی یونین

 طویل جنگ مشرق وسطٰی  کے لیے تباہی :یورپی یونین

برسلز(اے ایف پی )یورپی یونین کی اعلیٰ سفارتکار کاجا کالاس نے اتوار کو خبردار کیا کہ مشرق وسطیٰ کسی طویل جنگ سے بہت زیادہ نقصان اٹھا سکتا ہے۔۔۔

 اور ایران پر زور دیا کہ وہ امریکی اور اسرائیلی حملوں کے جواب میں بلا تفریق حملوں سے گریز کرے ۔کاجا کالاس نے کہا،  ایران میں رونما ہونے والے واقعات اس بات کا سبب نہیں بننے چاہئیں کہ کشیدگی اس حد تک بڑھ جائے جو مشرق وسطیٰ، یورپ اور دیگر خطوں کے لیے خطرہ بن جائے اور جس کے ناقابل پیش گوئی اقتصادی نتائج بھی نکل سکتے ہیں۔ یہ بیان انہوں نے یورپی یونین کے ستائیس ممالک کی جانب سے ایک ہنگامی اجلاس کے بعد دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں