دو تہائیوں تک امریکی فوجی کارروائیوں سے سبق سیکھا :عباس عراقچی
تہران (اے پی )ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی کارروائیوں کا دو دہائیوں تک مطالعہ کیا اور اس دوران حاصل شدہ اسباق کو اپنی حکمت عملی میں شامل کر لیا۔
عباس عراقچی نے ایک بیان میں کہاکہ تہران میں بمباری ہمارے جنگ جاری رکھنے کی صلاحیت پر کوئی اثر نہیں ڈالتی،ہماری مرکزی کنٹرول سے آزاد تقسیم شدہ دفاعی حکمت عملی ہمیں یہ اختیار دیتی ہے کہ ہم طے کریں کہ جنگ کب اور کیسے ختم ہوگی۔