ایرانی جوابی حملے ، امریکی فضائی دفاعی نظام پر سوالات اٹھنے لگے

 ایرانی جوابی حملے ، امریکی فضائی  دفاعی نظام پر سوالات اٹھنے لگے

واشنگٹن(دنیا مانیٹرنگ)امریکی اڈوں پر ایرانی جوابی حملے کے بعد امریکی فضائی دفاعی نظام پر سوالات اٹھنے لگے ، ایران نے بحرین میں موجود امریکی بحریہ کے اڈے کو نشانہ بنایا ہے ، جس سے خطے میں امریکی فضائی دفاعی نظام کی کمزوریاں سامنے آئی ہیں۔

ویڈیوز میں دیکھا گیا کہ ایرانی ‘شاہد’ ڈرون دفاعی حصار کو عبور کرنے میں کامیاب رہا۔ماہرین کے مطابق ایران کے بیلسٹک میزائل اور ڈرون ذخائر بہت وسیع ہیں، جن سے مکمل حفاظت ممکن نہیں۔ امریکا نے خطے میں پیٹریاٹ، تھاڈ اور جنگی جہاز تعینات کیے ہوئے ہیں، لیکن ایران کے وسیع ہتھیار اور ڈرون حملے امریکا کے دفاعی نظام کے لیے چیلنج ہیں۔ امریکی اور اسرائیلی حملے ایران کی فوجی صلاحیت کو محدود کرنے کی کوشش ہیں، لیکن ایران کا جواب ابھی تک محدود اور منتخب اہداف تک محدود رہا ہے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ صرف فضائی حملے شاذ و نادر ہی فیصلہ کن فتح دے سکتے ہیں اور طویل جنگ دونوں طرف کیلئے مشکلات پیدا کرے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں