بھارت :فیکٹری گودام میں دھماکا، 17 ہلاک،18زخمی

بھارت :فیکٹری گودام میں  دھماکا، 17 ہلاک،18زخمی

ناگبور(اے ایف پی)مغربی بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ایک فیکٹری کے گودام میں اتوار کو ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 17 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے۔

بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ مقامی پولیس نے بتایا کہ یہ دھماکا ریاست کے علاقے کلماشور میں اتوار کی صبح 7بجے ہوا۔فیکٹری صنعتی دھماکا خیز مواد تیار کر رہی تھی جو کان کنی اور دیگر بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں استعمال ہوتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں