رمضان کے چوتھے روز 9 لاکھ سے زائد زائرین نے عمرہ کیا،نیا ریکارڈ قائم

رمضان کے چوتھے روز  9 لاکھ سے زائد زائرین  نے عمرہ کیا،نیا ریکارڈ قائم

مکہ مکرمہ (آئی این پی)سعودی عرب میں رمضان المبارک کے چوتھے روز عمرہ ادا کرنے والے زائرین کی تعداد نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔حرمین انتظامیہ کے مطابق 4 رمضان کو مجموعی طور پر 9 لاکھ 4 ہزار افراد نے عمرہ ادا کیا۔۔۔

جو ایک دن میں سب سے زیادہ تعداد ہے ۔ اس سے قبل گزشتہ سال 7 مارچ کو 5 لاکھ عمرہ زائرین کا ریکارڈ قائم ہوا تھا۔انتظامیہ کے مطابق مطاف کو دن بھر خصوصی طور پر عمرہ ادا کرنے والوں کے لیے مختص رکھا گیا تاکہ مناسک کی ادائیگی محفوظ اور منظم انداز میں ہو سکے ۔حکام کا کہنا ہے کہ نمازوں کے اوقات کے دوران نمازیوں کی بڑی تعداد کے باعث رش میں اضافہ ہو جاتا ہے اس لیے عبادت گزاروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ دستیاب صحنوں اور مختص کردہ مقامات کی طرف رخ کریں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں