امریکا کی ایرانی جزیرے پر فوجی اتارنے کی منصوبہ بندی

امریکا کی ایرانی جزیرے پر فوجی اتارنے کی منصوبہ بندی

82ویں ایئر بورن ڈویژن کے 3ہزار سپاہی بہت تیزی سے بھیجے جا سکتے ہیں 2500 میرین بھی علاقے کیطرف جا رہے ،حتمی فیصلہ نہیں ہوا:امریکی اخبار

واشنگٹن ( مانیٹرنگ نیوز )امریکی فوج کے بڑے افسر اس بات پر غور کر رہے ہیں کہ ایران کے خلاف کارروائی کے لیے مزید فوج بھیجی جائے ۔ امریکی اخبار نیویار ک ٹائمز کے مطابق یہ فوج 82ویں ایئر بورن ڈویژن سے ہو سکتی ہے ، جس کے تقریباً 3000 سپاہی بہت  تیزی سے کہیں بھی بھیجے جا سکتے ہیں۔فوجیوں کا ایک ممکنہ مقصد ایران کے ایک اہم تیل کے جزیرے (خارگ جزیرہ) پر قبضہ کرنا ہو سکتا ہے ۔اس کے علاوہ تقریباً 2500 میرین فوجی بھی علاقے کی طرف جا رہے ہیں، جو ضرورت پڑنے پر کارروائی کر سکتے ہیں۔ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، صرف منصوبہ بندی جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں