نیویارک ایئرپورٹ پر طیارہ فائر ٹرک سے ٹکرا گیا، 2 پائلٹ ہلاک
نیو یارک(اے ایف پی)نیو یارک کے لاگوارڈیا ایئرپورٹ پر ایک طیارہ فائر ٹرک سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں پائلٹ اور کو پائلٹ ہلاک جبکہ 41 افراد زخمی ہو گئے۔۔
۔10سے زائد مسافر شدید زخمی ہوئے ،حادثہ پیر کی رات 11بجکر40منٹ پر پیش آیا جب ایئر کینیڈا ایکسپریس کا طیارہ رن وے 4 پر فائر ٹرک سے ٹکرایا۔