دنیا نے اسرائیل کو فلسطینیوں پر تشدد کی کھلی اجازت دیدی :اقوام متحدہ
جنیوا (اے ایف پی) اقوام متحدہ کی ماہر فرانسسکا البانی نے کہا ہے کہ دنیا نے اسرائیل کو فلسطینیوں پر تشدد کی کھلی اجازت دیدی ہے۔۔
، جہاں زندگی مسلسل جسمانی اور ذہنی اذیت کا شکار ہے ۔ انہوں نے انسانی حقوق کونسل میں رپورٹ پیش کرتے ہوئے الزام لگایا کہ تشدد ریاستی پالیسی کی شکل اختیار کر چکا ہے ۔ اسرائیل نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے رپورٹ کو سیاسی قرار دیا۔ ماہرین کے مطابق یہ بیان عالمی سطح پر شدید ردعمل اور بحث کو جنم دے سکتا ہے ۔