بھارت :کریک ڈاؤن ، 20 ہزار سے زائد جعلی کتابیں بر آمد

بھارت :کریک ڈاؤن ، 20 ہزار  سے زائد جعلی کتابیں بر آمد

نئی دہلی(اے ایف پی) بھارتی پولیس نے بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن میں 20 ہزار سے زائد جعلی کتابیں برآمد کر کے ایک منظم نیٹ ورک بے نقاب کر دیا۔ کارروائی میں کئی ناشرین نے پولیس کی معاونت کی۔۔۔

 ضبط شدہ کتابوں میں اروندھتی رائے اور ہاروکی مراکامی سمیت معروف مصنفین کی تصانیف شامل ہیں۔ حکام کے مطابق یہ آپریشن گوداموں اور غیر قانونی پرنٹنگ پریسز کے خلاف کیا گیا، جس سے ملک میں کتابی قزاقی کے بڑے دھندے کو شدید دھچکا پہنچا ہے ۔ 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں