فرانس :درست پرچم نہ لہرانے والے جہازوں کو دوگنا جرمانہ کرنیکا فیصلہ

فرانس :درست پرچم نہ لہرانے والے  جہازوں کو دوگنا جرمانہ کرنیکا فیصلہ

پیرس (اے ایف پی)فرانس نے نئے مسودہ قانون میں ایسے جہازوں کے جرمانے دوگنا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔۔

 جو درست  پرچم نہ لہرائیں یا حکومتی ہدایات کی تعمیل نہ کریں۔ یہ اقدام روس کے مبینہ "شیڈو بیڑے " کے خلاف سخت اقدامات کے لیے اٹھایا گیا۔ نئے قوانین کے تحت مالک یا کنٹرول کرنے والے افراد کو دو سال قید اور 3 لاکھ یورو جرمانہ ہوسکتا ہے ، جبکہ انسانی جان کو خطرہ ہونے پر سزا 7 سال قید اور7لاکھ یورو تک ہو سکتی ہے ۔ پارلیمنٹ اس مسودے پر 14 جولائی تک ووٹ دے گی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں