پاکستان کامیاب ،بھار ت میں صف ماتم ،مودی پرتنقید
سفارتکاری میں پاکستان کا نام ہے جبکہ بھارت اورمودی کا نام ونشان بھی نہیں مودی پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کے دعوے میں ناکام ہوگئے :تجزیہ کار
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کی مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی کیلئے کامیاب ثالثی پر بھارت میں صفِ ماتم بچھ گئی، بھارتی تجزیہ کاروں نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی شہرت کا ڈنکا بجتا دیکھا تو وزیراعظم نریندر مودی کو لتاڑ ڈالا۔ایک تجزیہ کارنےکہا کہ 10 سال پہلے اڑی میں ہوئے واقعہ پر نریندر مودی نے کہا تھا کہ پاکستان کو عالمی سطح پر تنہائی کا شکار کردیں گے وہ اپنے اس دعوے میں ناکام ہوگئے ، آج سفارتکاری کے میدان میں پاکستان کا نام ہے اور بھارت اور نریندری مودی کا نام و نشان تک نہیں ہے ۔سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا پر مودی پرتنقید کاسلسلہ جاری ہے اور صارفین اور تجزیہ نگا ر اپنے غصے کا اظہار کررہے ہیں ۔