برازیلین خفیہ ایجنسی کا سابق سربراہ الیگزینڈر راماجیم امریکا میں گرفتار
واشنگٹن(رائٹرز)برازیل کی خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ الیگزینڈر راماجیم کو امریکا میں امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ حکام نے گرفتار کر لیا۔۔
راماجیم ستمبر میں اپنے ملک سے فرار ہوئے تھے ، جب انہیں سابق صدر جائر بولسونارو کے ساتھ بغاوت کی سازش میں 16 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ راماجیم پر الزام تھا کہ انہوں نے بولسونارو کے ناقدین کی نگرانی کی اور انتخابی نظام کو بدنام کرنے میں مدد دی،انہوں نے برازیل کی انٹیلی جنس ایجنسی کو خفیہ انسداد جاسوسی یونٹ میں تبدیل کر کے ججز، قانون سازوں، صحافیوں اور عوامی اہلکاروں کی نگرانی کی۔راما جیم کا کہنا ہے کہ گرفتاری ایک معمولی ٹریفک خلاف ورزی کی وجہ سے ہوئی۔ امریکا میں ان کی پناہ کی درخواست زیر غور ہے ۔