ٹرمپ کی برطانیہ کیساتھ تجارتی معاہدہ ختم کرنیکی دھمکی
جب مدد کی ضرورت تھی، برطانیہ ساتھ نہیں تھا،معاہدہ بدلا جا سکتا :ٹرمپ
لندن،واشنگٹن (اے ایف پی)امریکی صدر ٹرمپ نے ایران جنگ میں حمایت نہ کرنے پر برطانیہ کے ساتھ تجارتی معاہدہ ختم کرنے کی دھمکی دی ہے ۔ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا نے اچھا تجارتی معاہدہ کیا تھا جو ہمیشہ بدلا جا سکتا ہے ۔ برطانیہ اور امریکا نے گزشتہ سال زیادہ تر برطانوی مصنوعات پر امریکی محصولات 10 فیصد تک محدود کرنے کا معاہدہ کیا تھا، تاہم امریکی عدالت عظمیٰ نے کچھ محصولات ختم کر دیے جس کے بعد امریکا نے عارضی 10 فیصد محصولات عائد کیے ۔ ٹرمپ نے کہا جب مدد کی ضرورت تھی، برطانیہ ساتھ نہیں تھا۔دوسری جانب برطانوی وزیرِاعظم کیئر سٹارمر نے ٹرمپ کی دھمکی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایران جنگ میں شامل ہونے کے دباؤ کو قبول نہیں کریں گے ،اسٹارمر نے پارلیمنٹ میں کہا کہ یہ ہماری جنگ نہیں اور قومی مفاد میں شامل نہیں ہونا چاہیے ۔