ترکمانستان اور چین نے گالکنیش گیس فیلڈ کی توسیع کا منصوبہ شروع کردیا
اشک آباد(اے ایف پی)ترکمانستان اور چین نے دنیا کے بڑے گیس فیلڈ گالکنیش میں پیداوار بڑھانے کے منصوبے کے تحت توسیعی کاموں کا آغاز کر دیا۔۔۔
جس سے توانائی کے شعبے میں بیجنگ کی پہلے سے مضبوط پوزیشن مزید مستحکم ہو گئی ہے ۔ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمد نے گالکنیش فیلڈ کے سات میں سے چوتھے ترقیاتی فیز کا باقاعدہ افتتاح کیا۔