اسرائیل کے لبنان پرحملے ،14شہید ،35زخمی

اسرائیل کے لبنان پرحملے ،14شہید ،35زخمی

شہرطائر پرحملے جنگ بندی سے چند لمحے قبل کئے گئے ،6عمارتیں تباہ ہوگئیں بنت جبیل میں گزشتہ روزبمباری کی، حملوں میں 2294لبنانی شہید ہوچکے

 بیروت (اے ایف پی)جنوبی لبنان کے شہر طائرپر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 13 افرادشہید ہو گئے ، یہ حملے اسرائیل کے ساتھ 10 روزہ جنگ بندی کے نافذ ہونے سے چند لمحے قبل کئے گئے جبکہ جمعہ کے روز جنگ بندی نافذ ہونے کے بعد جنوبی لبنان میں ایک موٹر سائیکل پر اسرائیلی حملے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا،یہ حملہ کونن کے بنت جبیل ضلع میں کیاگیا۔ ایک سینئر افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست پربتایاکہ طائر پربمباری میں 35 افراد زخمی بھی ہوئے جبکہ امدادی کارکن اب بھی ملبے سے مزید 15 افراد کی تلاش کر رہے ہیں جو لاپتہ ہیں۔اے ایف پی کے مطابق یہ حملے چھ رہائشی عمارتوں کو نشانہ بناتے ہوئے کئے گئے ، جو مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔یہ کارروائی جمعرات کو آدھی رات کے وقت کی گئی جب جنگ بندی نافذ ہونے میں بہت کم وقت باقی تھا۔ لبنان کی وزارتِ صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں 2 مارچ سے اب تک 2ہزار294افراد شہیدہوئے ، جن میں 274 خواتین، 177 بچے اور 100 طبی عملہ اور امدادی کارکن شامل ہیں۔ وزارت صحت کا کہناتھاکہ حملوں کی حتمی تعداد اس وقت جاری کی جائے گی جب ملبہ مکمل طور پر ہٹا لیا جائے گااور تمام شہداء کو نکال لیا جائے گا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں