جنگ بندی کیلئے کوئی حتمی مدت مقرر نہیں کی، متفقہ ردِعمل اور جواب کے منتظر ہیں: ترجمان وائٹ ہاؤس

جنگ بندی کیلئے کوئی حتمی مدت مقرر  نہیں کی، متفقہ ردِعمل اور جواب کے  منتظر ہیں: ترجمان وائٹ ہاؤس

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ نے وائٹ ہاؤس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ ‘جنگ بندی کے لیے کوئی حتمی مدت مقرر نہیں کی گئی۔۔۔

لیویٹ نے جنگ بندی میں تین سے پانچ دن کی توسیع سے متعلق خبروں کو ‘غلط’ قرار دیا ،کیرولین لیویٹ سے پوچھا گیا کہ کیا وائٹ ہاؤس کو معلوم ہے کہ ایران میں کسی معاہدے کی حتمی منظوری کون دے گا؟اس کے جواب میں انھوں نے کہا کہ ‘وائٹ ہاؤس اور ہماری انٹیلی جنس کمیونٹی کو یقیناً اس بارے میں بہتر معلومات ہیں۔تاہم انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہم ایک متفقہ ردِعمل اور جواب کے منتظر ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ایرانی قیادت کی جانب سے مختلف نوعیت کے بیانات سامنے آ رہے ہیں، جنھیں انھوں نے ‘عوامی سطح پر بے معنی باتیں’ قرار دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں