آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں کی صفائی میں6ماہ لگ سکتے :امریکا
واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی محکمہ جنگ نے کانگریس کو آگاہ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں ایران کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگوں کو صاف کرنے میں6 ماہ کا وقت لگ سکتا ہے ۔۔
۔امریکی میڈیا کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ اس نوعیت کی کوئی بھی کارروائی امریکا اور ایران کے درمیان جاری تنازع کے خاتمے سے قبل شروع نہیں کی جائے گی،محکمہ جنگ کے اعلیٰ عہدیدار نے منگل کو ایوان نمائندگان کی آرمڈ سروسز کمیٹی کو ایک خفیہ بریفنگ میں یہ معلومات فراہم کیں۔