ایرانی جہازوں کی ناکہ بندی امریکی کارکردگی پر سوالات
لندن(اے ایف پی)ایرانی جہازوں کی ناکہ بندی میں امریکی کارکردگی پر سوالات اٹھنے لگے ، امریکا نے کہا ہے کہ وہ ایران کے جہازوں کی تب تک ناکہ بندی کرے گا جب تک کہ ایران جنگ ختم کرنے کیلئے کوئی معاہدہ نہیں کرتا۔۔۔
تجزیہ کاروں اور جہازوں کی ٹریکنگ کے اعداد و شمار ایک پیچیدہ تصویر پیش کرتے ہیں۔ مقاصد میں تبدیلی اور جہازوں کی مشکوک سرگرمیاں امریکی کارروائی کی کامیابی کو ناپنے میں دشواری پیدا کر رہی ہیں۔شپنگ جریدے لائیڈز لسٹ انٹیلیجنس کی تجزیہ کار بریجٹ دی ایکن نے اے ایف پی کو بتایا کہ ناکہ بندی کے دائرہ کار اور حدود کے حوالے سے الجھن رہی ہے کیونکہ امریکی انتظامیہ کی طرف سے مختلف معلومات دی گئی اور معلومات جاری ہونے میں تاخیر ہوئی۔یہاں ہرمز کے تنگ راستے تک شپنگ کی رسائی پر فوجی کشمکش کے بارے میں حقائق پیش کیے جا رہے ہیں، جوکپلر اور اس کے میرین ٹریفک پلیٹ فارم، اور بلومبرگ کے ٹریکنگ ذرائع سے حاصل کیے گئے ہیں۔