ایرانی صدر کی عوام سے بجلی بچت کرنے کی اپیل

ایرانی صدر کی عوام سے بجلی بچت کرنے کی اپیل

گھر میں 10 بلب کے بجائے 2 جلائیں،اس میں کیا برا ہے ؟ پزشکیان امریکااسرائیل ایرانی عوام میں عدم اطمینان پیدا کرنیکی کوشش کر رہے

تہران(اے ایف پی)ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ہفتے کو عوام سے بجلی کی بچت کرنے کی اپیل کی، انہوں نے کہا ہے کہ اگرچہ فی الحال بجلی کی کسی قسم کی کمی  نہیں ہے ، لیکن امریکا اور اسرائیل ایرانی عوام میں  عدم اطمینان  پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔صدر نے سرکاری ٹی وی پر کہا کہ ہم نے اپنے عوام سے ایک سادہ درخواست کی ہے ، وہ یہ کہ بجلی اور توانائی کا استعمال کم کریں۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال عوام کی قربانی کی ضرورت نہیں، بس استعمال پر قابو پائیں۔ گھر میں دس بلب کے بجائے دو جلائیں،اس میں کیا برا ہے؟ پزشکیان نے کہا کہ ایران کے دشمن بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنا کر اور محاصرہ لگا کر موجودہ اطمینان کو عدم اطمینان میں بدلنا چاہتے ہیں۔واضح رہے ایران اپنی بجلی کا تقریباً پانچواں حصہ قدرتی گیس سے پیدا کرتا ہے ، باقی حصہ کم معیار کے ہیوی فیول آئل سے پیدا کیا جاتا ہے ۔ تاہم پرانا بنیادی ڈھانچہ، سرمایہ کاری کی کمی، اور سخت بین الاقوامی پابندیوں نے بجلی کے نظام کو مانگ کے مطابق چلنے سے روک دیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں