لندن :بلیکلاؤ پہنے کم عمر چور ای بائیک پرموبائل فون چھیننے لگے

لندن :بلیکلاؤ پہنے کم عمر چور ای  بائیک پرموبائل فون چھیننے لگے

لندن (اے ایف پی)لندن میں کم عمر لڑکے بلیکلاؤ پہنے ای بائیک پر سوار ہو کر موبائل فون چھیننے لگے ۔

پولیس کے مطابق 13 سے 18 سال کی عمر کے لڑکے جرائم کی بڑی تنظیموں کیلئے کام کرتے ہیں۔ ہر فون سے 100 سے 200 پاؤنڈ کماتے ہیں۔ چھینے گئے فون چین سمیت دیگر ملکوں کو برآمد کیے جاتے ہیں،اکتوبر میں  برطانوی وزیر اعظم کیئر سٹارمر کے سابق اعلیٰ سیاسی معاون مورگن میک سوینی کا فون بھی چھین لیا گیا تھا۔پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ چوری شدہ فونز کی فوری رپورٹ کریں ، ٹریکنگ سروس استعمال کریں تا کہ فون واپس حاصل کرنے کے امکانات بڑھ سکیں۔اعداد و شمار کے مطابق 2024 میں فون چوری کی81ہزار365 وارداتیں رپورٹ ہوئیں جو 2025 میں کم ہو کر71ہزار391ہو گئیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں